PDA

View Full Version : 58:باطل اور نیت در نیت



Admin-2
03-04-2017, 04:35 PM
باطل الرٹ 58
باطل اور نیت در نیت



حق کے سفر میں آگے بڑھتے حق کے راہی نے خود کو خالص کرتے جانا ہوتا ہے۔اس کے ہر احساس و سوچ، عمل اور معمول، معاملات اور فرائض کی ادائیگی میں خالص پن کا بڑھتے جانا ہی اس کے سفر کے کامیابی سے اپنی منزل کی طرف بڑھتے جانے کی دلیل ہے۔ خالص پن کے حصول میں نیت اور نیت در نیت کے اخلاص کا اہم کردار ہوتا ہے۔حق کا راہی اپنی نیت پر نظر رکھتا ہے تاکہ اس کاہر عمل، معاملہ اور فرض کی ادائیگی اللہ کی رضا کے حصول کی خاطر انجام پائے۔ یوںوہ خالص پن کو اپناتا جاتا ہے۔مگر کبھی کبھی باطل ہماری نظر صرف نیت پر رکھوا کر اسی کو خالص کرنے تک ہی محدود کردیتا ہے۔ اور ہمیں اپنی نیت در نیت (یعنی اپنی ظاہری نیت کے پیچھے پوشیدہ حقیقی نیت ) کو چیک نہیں کرنے دیتا ۔اور نہ ہی اس نیت در نیت کو خالص کرنے کی کوشش کی طرف مائل ہونے دیتا ہے۔ بظاہر تو ہماری نیت ہر عمل اور معاملے میں اللہ کی رضا کا حصول ہوتی ہے۔ مگر نیت در نیت چیک کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ اس عمل اور معاملے یا فرض کی ادائیگی میں ہماری نیت در نیت دنیا کی داد سمیٹنا،لوگوں میں اپنی اچھائی کی دھاک بٹھانا، لوگوں سے اچھے رویے یا بدلے کی چاہت وغیرہ بھی ہوتی ہے۔یعنی یہاں اللہ کی رضا کے علاوہ بھی بہت کچھ نیت در نیت میں شامل ہوتا ہے۔ یہی نیت در نیت کا ناخالص پن ہوتا ہے جس پر باطل نظر نہیں جانے دیتا۔ باطل جانتا ہے کہ اگر ہم نے نیت در نیت کا کھوٹ پکڑ لیا تو اس کو خالص کرنے کی کوشش کریں گے اور یہی نیت در نیت کا خالص ہونا ہمارے ہر عمل ، معمول، معاملے اور فرائض کی ادائیگی کے خالص ہونے کا سبب بنے گا۔ یہ خالص ہونا حق کے راہی کو حق کے سفر میں تیزی سے آگے لے جاتا ہے جس میں باطل روڑے اٹکانا چاہتا ہے۔اس لئے حق کا راہی ہونے کے ناطے صرف اپنی نیت کے خالص پن کو ہی کافی نہ سمجھیں اور نہ ہی اس پر مطمئن ہوکر بیٹھ جائیں۔ ہر عمل،معمول، معاملے اور فرائض کے حوالے سے اپنی نیت در نیت پر بھی گہری نظر رکھیں تاکہ نہ صرف ظاہر میں ان سب کی انجام دہی کی نیت اللہ کی رضا کا حصول ہوبلکہ نیت در نیت بھی اس کے سواکچھ نہیں ہو ۔اور باطل خالص پن کے اس سفر میں روڑے اٹکانے میں ناکام ہوجائے ۔