PDA

View Full Version : 65:باطل اور ہماری مزاحمت



Admin-2
03-04-2017, 05:26 PM
باطل الرٹ65
باطل اور ہماری مزاحمت



بعض اوقات ہم اپنے اندر جھانک کر خود اپنی حقیقت کو ویسے نہیں دیکھتے اور نہ اپنی خامی پکڑتے ہیں جیسے دوسرے ہمیں دیکھ کر ہمیں ہماری خامی بتا سکتے ہیں۔ ایسے میں ہمارا دوسرے کو اتنی جگہ یا گنجائش دینا کہ وہ ہمیں بلاجھجک ہماری غلطی بتا سکیں،ہمارے لئے اصلاح کا راستہ کھو لتاہے۔ اور ہمیں حق کی راہ پر آگے بڑھاتا ہے کیونکہ غلطی پکڑ کر ہم اس پر کام کر کے آگے نکل سکتے ہیں ۔ہماری اصلاح کے لیے ملے ہوئے کسی بھی پوائنٹ کے لیے ہمارا اندر سے اسے قبول کرنے پر تیار نہ ہونا ہمارا اصل میں خود پر اصلاح کے دروازے کو بند کرنے کے مترادف ہے۔ قبولیت میں سستی یا پس و پیش کا اظہار جب ہمارے عمل و رد عمل ، اشارے ،حرکات و سکنات اور چہرے کے تاثرات سے ہو رہا ہوتا ہے توسامنے موجود شخص ہماری وہ حقیقت کھول کر ہمارے سامنے نہیں رکھ سکتا جو اسے اس وقت نظر آرہی ہوتی ہے۔ اور یوں ہم اپنا آپ کاٹنے اور ذات پر کام کے اہم نکتے سمجھ کر ان پر ورکنگ کر کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھانے کے بہترین موقع سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ۔ باطل ہمیں اگلے شخص کو اتنی گنجائش نہیں دینے دیتا کہ وہ بلا جھجھک ہماری رہنمائی کر سکے۔ یوں ہمیں وہاں ان پوائنٹس پر رہنمائی مل سکے جن میں پھنسے ہونے سے ہم خود بھی لا علم تھے۔
خود کو چیک کریں کیا ہمیں بھی باطل نے اندر سے مزاحمت پر مجبور تو نہیں کر رکھا۔ اگرایسا ہے تو الرٹ ہو جائیں۔ کیونکہ در اصل یہ حق کی آشنائی اور ایمان کی قوت کے لئے باطل کی مزاحمت ہے جو یہ نہیں چاہتا کہ آپ اصلاح اور آشنائی پا کر حق کی راہ پر آگے نکل سکیں ۔ اس وار کو سمجھ کر اس سے نہ صرف نکلیں بلکہ حق کی راہ پر آگے قدم بڑھاتے ہوئے باطل کو نا قابل فراموش شکست دیں۔