PDA

View Full Version : 1:خواہشیں جو دنیا سے وابستہ ہوں



Admin-2
02-22-2017, 12:34 PM
:خواہشیں جو دنیا سے وابستہ ہوں ہمیں اللہ سے دور کرتی ہیں
اللہ کے راستے پر چلنے کے لیے ذات کو مٹانا ہی آگے بڑھنے میں مدد دیتا ہے۔ ذات کو مٹا کر ہی اللہ کا احساس آشنائی اندر اترتا ہے۔’میں‘ ختم ہوتی چلی جاتی ہے اور ...تُو... سماتا چلا جارہا جاتا ہے۔ ذات پر کام نہیں ہوگا تو اللہ کے راستہ پر آگے بڑھنا ممکن نہیں ہو گا۔ ہماری ذات ہی اللہ کے قرب کے راستہ کی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ کیونکہ ذات ہمیں نفس اور شیطان کی پیروی کرواتی ہے۔ جب انسان اس دنیا میں آتا ہے تو وہ فرشتہ جیسا معصوم ہوتا ہے۔ اس کی روح گناہوں کے بوجھ سے بے شک بچی ہوئی ہوتی ہے۔ جیسے جیسے وقت گزرتا ہے انسان دنیا کی رنگینیوں میں، شیطان کے جال میں، نفس کی چال میں پھنس جاتا ہے۔ اورایسے عمل کرتا ہے جو روح کو کثیف کر دیتے ہیں ۔یوں روح ہلکی پھلکی نہیں رہتی کیونکہ وہ اپنے اصل سے دور ہوتی جاتی ہے۔ یہ سب چاہتیں، خواہشیں جو دنیا سے وابستہ ہوں ہمیں اللہ سے دور کرتی ہیں۔ ان کو ایک ایک کر کے ختم کر نا ہی ہمیں اللہ سے قریب لے کے جا سکتا ہے۔ جو چاہت بھی باقی ہے سمجھیں دراصل وہ اللہ اور بندے کے بیچ کا فاصلہ ہے۔ جب خود پر نظر رکھنا شروع کر کے یہ احساس پیدا ہو کہ ہم تو دنیا میں پھنس کر اللہ سے دور ہو چکے ہیں... غفلت کا شکار ہو کر اپنے دنیا میں آنے کے مقصد کو ہی بھول چکے ہیں.... تو ایسے میں پھر ذات کی خامیاں سامنے آتی ہیںجن کی اصلاح کے لےے استاد یا رہنما کی ضرورت پڑتی ہے۔ جو آپ کو رہنمائی دے کر ذات کے چنگل سے رہائی دلانے میں مدد کر سکے۔ ہم دنیا میں پھنس کر اپنی روح کو آلودہ کر لیتے ہیں۔ اس آلودگی سے نجات اور روح کے خالص پن کاسفر ذات پر کام کے ذریعے ہی ممکن ہو سکتا ہے۔