PDA

View Full Version : 68:باطل اور اپنا حقیقی چہرہ



Admin-2
03-04-2017, 05:32 PM
باطل الرٹ 68
باطل اور اپنا حقیقی چہرہ



کسی بھی سلسلہ سے وابستہ ہو کر کسی رہنما سے رہنمائی لے کرجب حق کی راہ پر آنے والے مسافر کا حق کا سفر شروع ہو کر آگے بڑھتا ہے۔ تو اس کے اندر حق کی روشنی اترتی ہے۔ اور اس روشنی میں سے اپنے اندر کی گندگی اور کثافت نظر آنا شروع ہو جاتی ہے جو بے شک کہ مو جود تو اس کے اندر پہلے بھی ہوتی ہے مگر پہلے اندر حق اور ایمان کی اتنی روشنی نہیں ہوتی کہ اس میں یہ سب اندر کی غلاظت دکھائی دے۔ جب حق والوں سے وابستگی دل میں حق کی شمع روشن کرتی ہے تو اس روشنی میں حق کے راہی پر اپنی حقیقت کھلنے لگتی ہے ۔جو کہ عام طور پر اتنی گندی ہوتی ہے کہ اپنا ہی حقیقی چہرہ دیکھنا اور اپنی ہی اصلیت قبول کرنا حق کے راہی کے لئے مشکل ہوجاتا ہے ۔یہاں باطل فوراً ہوشیار ہو کر آتا ہے۔ اور اپنا بھر پور وار کرنے کی کوشش کرتا ہے اور حق کے راہی کو باور کراتا ہے کہ جیسے حق کی راہ پر چلنے سے پہلے تو وہ بہت پاکیزہ اور پارسا تھا ۔اور اب جب وہ حق کی راہ پر آیا تو اس کی ذات اور زندگی میں بہتری آنے کی بجائے ابتری آنا شروع ہو گئی ہے ۔
جبکہ ہوتا دراصل یہ ہے کہ اندر اپنی ذات کی اور باہر کے حالات کی بدتری تو پہلے سے موجود ہوتی ہے مگر احساس نہیں ہوتا ۔ہمارے اندر کے بگاڑ کی وجہ سے ہی ہمارے باہر کے معاملات بھی بگڑے ہوئے ہوتے ہیں۔ کیونکہ یہ تو اللہ نے بھی فرمایا کہ ہمارے ساتھ جو برا ہوتا ہے وہ ہمارے اپنے عمل کا نتیجہ ہوتا ہے۔ ہم نے جان بوجھ کر اس حقیقت کی طرف سے آنکھیں بند کر رکھی ہوتی ہیں۔ جب حق کی روشنی اندر اترتی ہے تو یہی آنکھیں جن پر باطل نے غفلت کا پردہ ڈال رکھا ہوتا ہے وہی آنکھ اپنی حقیقت دیکھ لیتی ہے ۔مگر کیونکہ اسے تسلیم کرنا مشکل ہوتا ہے اس لیے باطل حق کے راہی کو اس بات کا الزام بھی حق والوں پر ڈالنے پر مجبور کرتا ہے کہ ان حق والوں سے وابستگی کی وجہ سے اس کے اندر باہر کے حالات میں بہتری آنے کی بجائے بدتری آ گئی۔ جبکہ ہوتا صرف یہ ہے کہ اصل میں تو حق والوں سے وابستگی سے اندر حق کی روشنی اتری اور اس روشنی میںحق کے راہی کو اپنے اندر گندگی دیکھ کر اسے دور کرنے کا موقع اللہ نے دیا۔ باطل اس موقع سے فائدہ اٹھانے نہیں دینا چاہتا۔ اور اس طرح کی سوچ بیدار کر کے حق کے راہی کو حق والوں سے ہی بد ظن کر نے کی کوشش کرتا ہے ۔
باطل کی اس کوشش کو ناکام بنانے کے لئے حق کے راہی کو دل سے اپنی حقیقت تسلیم کرنی چاہیے اور شکر گزار ہونا چاہیئے کہ حق والوںسے وابستگی نے ہم پر ہماری اصلیت کھول کر ہماری بھلائی اور فلاح کی راہ آسان کر دی۔ اب اس وابستگی سے بھر پور فائدہ اٹھا کے خود کو سنوارنے کی کوشش میں لگ جائیں اور باطل کی رگوں سے خون نچوڑلیں ۔