PDA

View Full Version : 71: باطل اور مرعوبیت



Admin-2
03-04-2017, 05:38 PM
باطل الرٹ71
باطل اور مرعوبیت



حق کی راہ پر چلنے والے راہی کا سفر آگے بڑھتا ہے تو اعلیٰ مقام بھی عطا ہوتے ہیں ۔اور قرب کی منازل کی طرف بھی سفر جاری رہتا ہے۔ مگر ےہ کسی بھی مسافر کے اندر کا روحانی سفر ہوتا ہے جس میں خالص پن ہر گزرتے لمحے بڑھتا جاتا ہے ۔ یہاں پر باطل اپنا وار کرنے سے باز نہیں آتا۔ اپنی اعلیٰ منازل اور سفر کے مقام کا ذکر اپنے سے پیچھے آنے والے مسافروں یا اور لوگوں کے سامنے کرنا انہیں مرعوب تو کرتا ہے مگر حقیقت میں ہمارے خالص پن میں کھوٹ شامل کر دیتا ہے۔ بظاہر اس ذکر کا مقصد بے شک بات برائے بات ہی ہوتاہے۔ مگر اندر کہیں نہ کہیں ہم سننے والے کو یہ سب بتا کر مرعوب بھی کرنا چاہ رہے ہوتے ہیں۔ یہ اندر کا کھوٹ سفر کے اعلیٰ لیول پر سفر کو بری طرح متاثر کر سکتا ہے۔ اس سفر میں حق کے راہی نے خود کو خالص سے خالص ترین کرنا ہوتا ہے۔ یہی خالص پن باطل کی موت ہے جس میںکھوٹ شامل کرنے کے لئے باطل ےہ چال چلتا ہے ۔
اپنے سے پیچھے آنے والے کسی بھی مسافر یا حق کے راہی تک اپنے اندر اتری ہوئی حق کی روشنی اور حق کا پیغام ضرور پہنچائیں۔ یہی چیز اسے فائدہ دے سکتی ہے۔ آپ کا اپنے سفر کے مقامات یاطے کردہ منازل کا ذکر اسے کچھ دیر کے لیے آپ سے مرعوب توکر دے گا پر اس سے اس کا بھلا یا فائدہ تو کوئی نہ ہو گا ۔ حق کے راہی نے تو لوگوں کی بھلائی اور فلاح کی راہ آسان کرنی ہے۔ اسے دوسروں پر اپنی بڑائی کا اظہار نہیں کرنا ہوتا ۔ ایسا کر کے باطل کو یہاں سے گھس کر وار کرنے کا ہر گز موقع نہ دیں۔اس وار سے بچنے کی حتی الامکان کوشش کریں۔ اپنے سفر کے مقامات یا لیول کو موضوع گفتگو نہ بنائیں۔ اور کبھی اگر کوئی شوق سے جاننا بھی چاہے تو اسے بتانے کا مقصد صرف یہ ہو کہ اس بتانے سے سننے والے کا جذبہ اور شوق بیدار ہو۔ اور یہ بھی حق کی راہ پر آگے کی منازل کے لئے تگ و دومیں لگ جائے۔