PDA

View Full Version : 2:مستقل مزاجی سے ذات پر کام



Admin-2
02-22-2017, 12:37 PM
:مستقل مزاجی سے ذات پر کام
اپنی ذات پر کام کے حوالے سے جو پوائنٹ بھی نسبتاََ آسان لگے اس پر پہلے کام کرو ۔ یہ سنت بھی ہے کہ کوئی کا م کر نے لگو ...جیسے گھر کے کام یا کوئی بھی اور کام کرو... تو ان میں سے سب سے پہلے آسان کام کرو۔ عموماََ لوگ سمجھتے ہیں کہ پہلے مشکل کام نمٹایا جا ئے باقی بعد میں ہو ں گے ۔ اچھا ہے کہ سنت کے مطابق آسان کام سے آغاز کرو اور آہستہ آہستہ مشکل کی طرف جاﺅ۔ہم کسی اعلیٰ لیول کے حصول کے لیے جو اس وقت ایک مشکل ٹارگٹ ہو تا ہے پہلے آسان سے سٹارٹ لیتے ہیں۔ مثلاََ بچہ جب سکول میں داخل ہو تا ہے تو پہلی دفعہ ہی اس کو میٹرک یا بی اے کی کتابیں نہیں پکڑا دیتے۔ اس کو پہلے آسان کام شروع کرواتے ہیں ...جیسے پینسل پکڑنا، ڈاٹس پر لکھنا، پھر ہاتھ چھوڑ کر ڈاٹس پر لکھنا سکھاتے ہیں۔ پھر اس کو ”a“ لکھنا سکھاتے ہیں۔ ایک ”a“ کو لکھنے کے لیے اتنا ترد د کر تے ہیں۔یہاں ہم ذات پر کام کا آغاز کر تے ہوئے اعلیٰ لیول حاصل کرنے کے لیے بھی یو نہی آسان سے شروع کر تے ہیں۔ اعلیٰ لیول پہلی دفعہ میں حاصل نہیں کیے جا سکتے۔ ان کے لئے قدم بہ قدم تھوڑا تھوڑا مستقل مزاجی کے ساتھ کام کرنا ہو تا ہے۔ اس میں یہی سب سے زیادہ ضروری ہے کہ ٹارگٹ اعلیٰ رکھو ۔ چھوٹے اور آسان سٹیپ سے شروع کر کے آگے بڑ ھو۔ اللہ کے راستے پر مستقل مزاجی اس لیے ضروری ہے کہ اگر ہم اعلیٰ لیول کو حاصل کر لیتے ہیں تو اس کو بر قرار رکھنا ہمارے لیے مشکل ہو جاتا ہے۔

Talash e Haq
02-23-2017, 12:10 AM
Ye aisay he hy...zat par kaam boht mushkil hy ...lamha lamha main ko marna bht muskhil hy. Magar agar ashnai or rehnumai millay tou zat par kam ke koshish ke ja sakti hy...

Amina Saddique
02-23-2017, 11:33 PM
Jee Agreed ...
IN SHAA ALLAH