PDA

View Full Version : key 19:ورکرکونوکری کے لیے چن لیا گیا



Admin-2
03-05-2017, 09:40 AM
Key 19


جب کوئی بھی ورکر اپنی ورکنگ کا آغاز کرے تو اس کے اند ریہ احساس اور یقین راسخ ہوکہ یہ اللہ کاکرم اور مہربانی ہے کہ اس کو نوکری کے لیے چن لیا گیا۔ جیسے ہم اگر کوئی نوکر رکھیں تو وہ ہماری مرضی اور آنکھ کے اشارے پر چلتاہے ۔ ایسے ہی ہمیں بھی اپنی ورکنگ کرتے ہوئے بھی اپنے مالک کے اشارے پر چلنا ہوتاہے۔ وہ ورکنگ کرتے ہوئے لمحہ لمحہ اللہ سے مدد مانگ کر ورکنگ کرے۔ اپنے زور ِ بازو پر بھروسہ درست نہیں ۔ اللہ پر توکل ہو۔ ہم جب اللہ سے مدد مانگتے ہیں تو وہ مدد کرتے ہوئے ہمیں ورکنگ کی پاور عطا کرتاہے لیکن اگر اپنی پوری کوشش کے بعد بھی کوئی کیس نہ چلے تو ورکر کا دل اپ ڈاﺅن نہ ہو۔