PDA

View Full Version : key 34:یکسانیت سے ورکنگ



Admin-2
03-05-2017, 10:12 AM
key 34


ورکر کسی خاص روپ میں ہی ہمیشہ اپنے
HKR
کے سامنے نہ آئے کیونکہ یہ بھی اس کی ذات کا سٹینڈرڈ ہے۔ مثلاً ہمیشہ ایک ساہی دکھنا ، ایک ہی انداز اپنائے رکھنا، ایک ہی طرح کی گفتگو کرنا بھی ورکر کو یکسانیت سے ورکنگ کرارہا ہوتاہے اور ورکنگ میں یکسانیت اور ایک ہی طرح کے انداز سے
HKR
بعض اوقات اُکتا جاتاہے۔ ورکر ورسٹائل ہو۔ وہ ہر طرح کے موقع کی مناسبت سے
HKR
کے ساتھ چلے اور یوں ڈھلے کہ
HKR
کو یہ نہ لگے کہ فلاں موقع پر تو استاد ساتھ نہ دے گا۔
مثلاً ہلاگلا ، سیر تفریح ، گپ شپ سے لطف اندوز ہونا ، ہر طرح کی سرگرمیوں میں شمولیت استاد کو اس طرح سے
HKR
کے قریب لاتی ہے کہ اس کے اور
HKR
کے درمیان کوئی پردہ
نہیں رہتا ۔ اگر ایسا نہ ہو اور استاد ایک ہی انداز اور روپ میں
HKR
سے ملے تو وہ بھی ایک خول چڑھائے ہوئے استاد سے ملے گا اور کبھی گھل مل کر اس سے بات چیت یاشیئرنگ نہ کر سکے گا۔ اس لیے
HKR
کا ذات کا خول اتارنے کے لیے ضروری ہے کہ استاد بھی کسی قسم کا خول خود پر نہ چڑھائے بلکہ ذات سے آزاد ہو کے
HKR
کے ساتھ زیادہ سے زیادہ رابطہ بنائے تاکہ ہر موقع پر اس کو
استاد کے ساتھ کا احساس ملے اور وہ شیئر کرے اور اس کی اصلاح کی راہ ہموار ہو۔ ورکر ذات کا حصار توڑے گا تو ہی
HKR
بھی ذات کے حصار سے نکل کر اس کے قریب آئے گا۔