PDA

View Full Version : key 37:جو اندر سے جھکانہ ہو اس کی بندگی کیا ہے



Admin-2
03-05-2017, 10:20 AM
key 37


ورکر کا جھکا ہوا ہونا اس کے اندر کے ٹھہراﺅ کو بھی ظاہرکرتاہے ۔ جو اندر سے جھکانہ ہو اس کی بندگی کیا ہے ؟ اور ایک ورکر کے لیے تو یہ اور بھی ضروری ہے کہ بندگی کے احساس اس کے اپنے اندر موجود ہو ںگے تو یہ احساس وہ کسی اللہ کے بندے کے دل میں اتار سکے گا۔ ورکر حق بات اور حق کا مشن لے کرچل رہاہوتا ہے۔ اکٹر جانا اور نہ جھکنا تو ابلیسیت ہے اور ورکر کی تو ابلیس سے باطل سے جنگ ہوتی ہے ۔ وہ کسی بھی معاملہ میں جس وقت جھک گیا ۔ حق کا علم بلند ہوا اور باطل کی شکست ہوئی اور یہی تو اس کا مشن ہے ۔ اس لیے وہ اس زاویہ نظر سے بھی خود کو جھکائے۔