PDA

View Full Version : key 40:منزل کی چاہ



Admin-2
03-05-2017, 10:36 AM
key 40


ورکر کو ہر لمحے یہ احساس ہونا ضروری ہے کہ وہ کس منزل کی چاہ میں خود کو جھکارہاہے ۔ اس کے ہر عمل کے پیچھے کیا نیت اور کیا مقصد ہے اس کا احساس دل میں اترا ہونا ہوا ضروری ہے ۔ ہماری منزل کی چاہ ہم سے سب کرواتی ہے ۔ چاہے وہ ورکر کی ورکنگ ہویا اس کا ذات پر کام کیونکہ جب ہم ہر عمل کسی خاص مقصد کے لیے کرتے ہیں اور اپنے احساس کی ڈور کو منزل کی چاہ کے ساتھ باندھ لیتے ہیں تو ہمارا ہر عمل او ر اس سے جڑے تمام احساس بدل جاتے ہیں۔ تب ہم ذات سے ہاتھ اٹھاتے ہیں اور منزل کی چاہ میں ہر قدم ذات پر رکھ کر آگے بڑھتے ہیں۔ ہر وہ قدم منزل کی جانب بڑھتا ہے جو ذات پر پڑتاہے۔ جو قدم ذات پر نہ پڑاوہ منزل کی جانب نہ بڑھا۔ ایک ورکر کے جھکنے کے لیے ضروری ہے کہ اس کا ہر قدم ذات پر پڑے اور منزل کے لیے آگے بڑھے ۔ تسلیم نہ کرنا اور نہ جھکنا ہماری ذات میں پھنسنا ہے اور ذات میں پھنسنا ہمارے مرکز سے ہمار افاصلہ بڑھا دیتاہے اور اگر مرکز کی اہمیت زیادہ ہوتو ذات کاٹنا مشکل نہیں اور اگر ذات کی اہمیت ہو تو منزل اور مرکز سے دوری کوئی معنی نہیں رکھتی۔ اس لیے ایک ورکر ہمیشہ اپنی ذات کو منزل کی چاہ میں کاٹ کر جھک جاتا ہے اور قربت میں قدم آگے بڑھاتے ہوئے ذا ت پر کام کا سفر اورورکنگ جاری رکھتاہے۔