PDA

View Full Version : key 43: HKR بات سننے ، سمجھنے اور اس پر عمل کرنے والا



Admin-2
03-05-2017, 10:41 AM
key 43


بعض اوقات ایسا ہوتاہے کہ جو
HKR
فوری طور پر ہماری بات سننے ، سمجھنے اور اس پر عمل کرنے والا ہو ہماری اس کے لیے پسندیدگی بن جاتی ہے ۔ یہ سچ ہے کہ ایک ایسا
HKR
زیادہ پیار ، پاور وصول کرتاہے ۔مگراس صورتحال میں کوئی دوسرا
HKR
جو کوشش کے باوجود نہ سمجھتا ہو یا جسے سمجھانے میں اور عمل کی طرف لانے میں کوشش زیادہ لگتی ہو، ہم اس پر استاد کے طور پر توجہ کم کر دیتے ہیں اور اندر یہ گمان رکھ لیتے ہیں کہ یہ ہمیشہ ایسے ہی کرتاہے۔ یہاں اس حوالے سے استاد خود پر گہری نظر رکھے اور ورکنگ کر ے، وہ ہر ایک کو صرف اور صرف ایک امتی کی نظر سے دیکھتے ہوئے ہی پیار دے، پیار کی طاقت ہی ہر ایک کے دل کوبدلتی ہے اور یہ بدلاﺅ اللہ کی مدد کے سوا ممکن نہیں ۔ ہمیں کبھی بھی اُمید نہیں چھوڑنی چاہےے۔ ہوسکتاہے کہ جو
HKR
آج بہتر
Output
نہیں دے رہا وہ وقت کے ساتھ اللہ کے کرم، ہمارے پیارکی پاور، دعا کی طاقت سے
آگے جاکے بہت اچھا چلنے لگ جائے ۔ لہٰذا ہر ایک کو پیار کی پاور دئےے جانا ہے ۔ جو جتنی طلب رکھے اس کو اتنی رہنمائی دیں ۔ہرکسی پر دروازہ کھلا رکھیں تاکہ وہ کبھی نہ کبھی وقت آنے پر اپنا رنگ دکھائے اور قربت کی راہ میں آگے بڑھنا چاہے تو استاد کا ساتھ اس کا پیار اس کی رہنمائی اس کو میسر ہو۔