PDA

View Full Version : key 51:استاد کا کام



Admin-2
03-05-2017, 10:54 AM
key 51


استاد کا کام ہے
HKR
کو اس طرح سے راستہ دکھانا کہ وہ دنیا کی ہر چیز کو بدلے ہوئے زاویہ نظر سے دیکھنے لگے۔ اس کا ہر چیز کو دیکھنے کا زاویہ¿ نظر اللہ کے احساس سے جڑنے لگے۔ کیونکہ ہم جب دنیا میں رہتے ہیں تو نظر دنیا اور دنیا کی کامیابیوں پر ، سٹیٹس پر، شہرت پر، رابطوں پر ہوتی ہے ۔ استاد یہی سب تو سیٹ کراتاہے
HKR
کو اس سب کو حق سے اور حقیقت سے جوڑنااور اس حقیقت کی روشنی میں سب دیکھنا سکھاتاہے ۔ استاد اپنے نفس اور ذات پر کام اور سفر میں حالت کوشش کی بنیاد پر بنتاہے اور ایسے ہی اس کا زاویہ نظر بھی وسیع ہوتاہے ۔ لیکن اگر استاد اپنے
HKR
کو وسیع زاویہ نظر دکھاتے دکھاتے خود ہی دنیاوی نظر سے
HKR
کے لیول پر جاکے سوچنے ، سمجھنے لگ جائے اور نظر تنگ ہوتی جائے اس کو ان پوائنٹس پر سکھانے کی بجائے ، اس کی اصلاح اور درستگی کی بجائے اسی سے اس سب کا اثر لینے لگ جائے تو وہاں اس کی گرفت کمزور پڑ جاتی ہے یعنی وہ اس سے متاثر ہوا اور استاد کی طرح سے مضبوطی سے وہاں توازن برقرار نہ رہا بلکہ گرفت ڈھیلی پڑی۔ لہذٰا اس حوالے سے استاد خود پر گہری نظر رکھے ۔