PDA

View Full Version : key 53:فانی شے کادل پر ضرور ت سے زیادہ اثر ہونا



Admin-2
03-05-2017, 10:57 AM
key 53
کسی بھی فانی شے کادل پر ضرور ت سے زیادہ اثر ہونا اور اس کا اہم ہونا دنیا میں پھنسنا اور امپر یس ہوناہے۔ اس لیے ورکر اس وار کو پہچان لے ۔ اس کے اندر حق کی پاور ، مرکز سے جڑے ہونا اس کے دل کو دنیا کی کسی خوبصورت شے سے متاثر نہیں کرتا۔ اس کی نسبت اپنے ”مرکز‘ ‘ اپنے ”ایک “ سے ہوتی ہے ۔ وہ اسی سے امپریس اپنی راہ پر چلتاہے۔ دل کا دنیاوی جال میں پھنسنے سے بچنا اس کے مرکز سے جڑے رہنے کی وجہ سے ہی ممکن ہوتاہے ۔” ایک“ کی حقیقت اور حق کی آشنائی دل میں اتری ہو تو کوئی شے دل پر اثر نہیں کرتی۔اسی ”ایک“ کی حقیقت کو حق جانناورکرکے دل کو باقی کسی شے سے متاثر ہونے سے بچاتاہے ۔ استاد کی نظر ہر دم اپنی منزل پر رہے ، وہ نوکری کے احساس سے غافل نہ ہو، اس کو یاد رہے کہ وہ اس سب کے لیے مالک کے سامنے جواب دہ ہے تو وہ کسی بھی روپ میں دنیا کے سامنے آنے پر اس کو پہچان لے گا اور اس کو شکست دے سکے گا۔ کیونکہ وہ جانتاہے کہ دنیا اس کی راہ کھوٹی کرنے آئی ہے اور اس کی آزمائش بن کر بھی ، اس لیئے وہ الرٹ رہ کر یہاں بھی اس کا مقابلہ قوت ایمانی اور مرکز سے ملی پاور کے بل پر کرتاہے۔ مرکز سے جڑے ہونا ہی اس کو اس آزمائش سے گزرنے کی پاور دیتاہے ۔ کیونکہ اصل میں تو ہمارا امپریس ہونا اسی لیے ہوتاہے کہ ہم اپنی نظر منزل اور رابطہ مرکز سے ہٹا لیتے ہیں اور دنیا کسی بھی ایسے طریقے سے ہماری نظر میں اہم ہو جاتی ہے ۔ اگر نظر منزل پر جمی ہو تو جیسے ہی دنیا کسی بھی روپ میں سامنے آئے تو ہم پہچان لیتے ہیں کہ یہ منزل کی جانب لے جانے والی شے نہیں بلکہ یہ تو رکاوٹ ہے۔
یہ استاد کے لیے خطرہ اس طرح سے ہے کہ اس کا منزل تک کا سفر متاثر ہونے لگتا ہے۔ اس کو رکاوٹ نظرنہ آرہی ہو ۔ دنیا کا یہ روپ سمجھ نہ آرہاہو تو اس کے لیے آگے بڑھنا مشکل ہو جاتاہے۔ اس نے اپنے آپ کو دنیا سے لڑکے اس کے جال سے آزاد کر انے کی جوتگ ودکرکے خود کو اس سے آزاد کرایا ہوتاہے، وہ محنت ضائع ہونے کا اندیشہ ہوتاہے ۔ اس لیے یہاں استاد انتہائی الرٹ رہے اور کسی بھی طرح سے امپریس ہونے سے بچے تاکہ اس کا سفر اور ورکنگ متاثر نہ ہوں۔