PDA

View Full Version : 1:باطل اور باطل کا شعور



Admin-2
02-22-2017, 01:43 PM
باطل الرٹ 1


باطل اور باطل کا شعور


جب ہم اللہ کی قربت کا سفر طے کرتے ہوئے حق کی راہ پر آگے بڑھتے ہیں تو ہمارے اندر ایمان کی طاقت میں اضافہ ہوتا ہے ۔ ہم باطل کا ہر روپ پہچان کر اس کا مقابلہ کرنے لگتے ہیں۔ مگر ہم جب خود اس کے ھاتھ سے نکل جائیںتو یہ کوشش کرے گا کہ ہم دوسروں کو اس کے متعلق آگاہی نہ دیں تا کہ یہ وھاں اپنا وار کر سکے۔ باطل ہمیں باطل کا شعور بیدار کرنے اور دوسروں سے اس پر بات کرنے سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کر ے گا کہ لوگوں کو کیا سمجھ ہے۔ باطل کا تو صرف تمہیں پتا ہے ۔ بس تم لڑو باقی سب کو اس کی سمجھ نہیں آ ئے گی تاکہ اس طرح ہم باطل کا شعور دوسروں میں بیدار نہ کر سکیں۔جبکہ ہمیں اس کا شعور ہر امتی کے اندر اتارنا ہے کہ یہ ہمارا کیسا دشمن ہے اور اس کی چالیں کیا کیا ہیں۔ اور یہ کیسے مکاریوں اور چالاکیوں سے ہمیں حق کی راہ سے روکنے کے لیے کام کر تا ہے۔ اس لیے ہمارے اندر اللہ نے جو آشنائی اتاری ہے اور حق کے راستے پر ہم نے جس جس طرح سے قدم قدم پر اس کے وار کو پہچان کر اس کا مقابلہ کیا ہے۔ اب یہ ہمارے پاس امانت ہے کہ ہم وہ سب کچھ پوری جزئیات کے ساتھ ہر ایک پر واضح کریں تاکہ کوئی امتی باطل کے کسی بھی روپ سے نا آشنا نہ رہے ۔ہر ایک اسے پہچان لے۔ اور نہ صرف ڈٹ کر باطل کا مقابلہ کرے بلکہ اس کا منہ توڑ کر حق کی راہ پر چل سکے۔

Talash e Haq
02-23-2017, 12:14 AM
Batil hamara sab sy bara dushman hy iske pehchan tou har kisi ko karaani chahiye ta k ye kahin bach na sakay or har jagah isko maar parray

Shah Jee
02-26-2017, 09:48 PM
Ameen soum aameen