PDA

View Full Version : key 62:ایک بہت ہی اہم بات



Admin-2
03-05-2017, 11:06 AM
key 62


ورکنگ کے حوالے سے ایک اور بہت ہی اہم بات یہ ہے کہ ہم نے کسی پر زبردستی کچھ بھی مسلط نہیں کر نا ہوتا بلکہ اسے وہی کرنے دینا ہوتاہے جو اور جتنا وہ چاہے ۔ جتنا وہ آپ پر اپنا آپ کھول رہاہے اتنا انہیں اس پوائنٹ پر ٹپس دیں۔ ایسا کرنے سے
HKR
آپ کے ساتھ یقین کے بندھن میں بندھتا جائے گا۔ اسے یقین ہوجائے گا کہ یہاں
ہر طرح سے مجھے رہنمائی ملتی رہے گی یوں وہ اور پوائنٹس خود بخود کھولتاجائے گاکیونکہ ہم زبردستی کسی کا اندر نہیں کھلوا سکتے جب تک وہ خود نہ چاہے۔ایسا کرنے سے ایک فائدہ یہ بھی ہوگا کہ اس کے اندر یہ احساس پیدا ہوگا کہ میں نے کسی کے کہنے سے خود کو ٹھیک نہیں کرنا بلکہ اپنی منزل کی چاہ وحصول کے لیے خود کو خالص سے خالص پن کی طرف لاتے جانا ہے ۔