PDA

View Full Version : key 63: کیس کے ساتھ یقین اور دوستی کا رشتہ



Admin-2
03-05-2017, 11:07 AM
key 63


جب کوئی
HKR
آتاہے اور استاد کے ساتھ اٹیچ ہوتاہے تو وہ اس سے کھل کر بات نہیں کر سکتا ۔بے شک کہ اس کا کوئی مسئلہ بھی ہو لیکن جب تک اس کو ایک اعتماد اور اپنائیت محسوس نہیں ہوگی تب تک وہ کھلے گا نہیں ۔ پیار دینا...اپنائیت کااحساس دینا...اعتماد اوروقت دینا... یہ چیزیں خودبخود اندر کھلواتی ہیں۔اس سے رزلٹ زیادہ اچھا آتاہے بجائے اس کے کہ ہم کہیں کہ جب تک تم کھل کر نہیں بتاﺅ گے ہم کچھ نہیں کر سکیں گے۔ کیونکہ ایک نیا آنے والا بھی انسان ہے جو کہ ایک نئے ماحول کا حصہ بنتاہے۔اسے نئے سیٹ اَپ کا حصہ بننے میں وقت تو لگے گا ۔ اس لیے ایک ورکر کی حیثیت سے ضروری ہے کہ پہلے کیس کے ساتھ یقین اور دوستی کا رشتہ بنائیں پھر اس کے لیے آگے بڑھنا آسان ہوجائے گا۔