PDA

View Full Version : key 65:پلاننگ



Admin-2
03-05-2017, 11:10 AM
key 65

اکثر ایسا ہوتاہے کہ ہم کسی بھی حق کے راہی کے حوالے سے ایک پلاننگ دماغ میں بنالیتے ہیں کہ اب یہ اس وقت میں ایسے سفر میں آگے نکل آئے ۔ وہاں پر ہم اس کی تکلیف نظر انداز کردیتے ہیں ۔ اس بات کا احساس بھی ختم ہو جاتاہے کہ ہم نے تو مدد مانگ کر اس اُمتی کو پریشانی اور دکھ تکلیف سے نکالنے کی کوشش کرنی ہے جس کے لیے وہ ہمارے پاس آتاہے۔ یہاں ہمیںخالص ہونے کی ضرورت ہوتی ہے کہ ہم کسی طرح اس کو آسانی دے سکیں۔ جو کہ ایسے ہوگا جب ہم اس کی تکلیف کو اپنا مان کر اس کی مدد کریں گے۔ اسے دعا کرائیں تا کہ اس کو سکون ملے اور وہ حق کی راہ پر سفر جاری رکھ سکے۔