PDA

View Full Version : key 68: ناخالص پن



Admin-2
03-05-2017, 11:14 AM
key 68


ایک ورکر کے لیے بے لوث ہونا ایک اورزاویہ سے بھی واضح ہوتاہے کہ جب کوئی کیس ہمارے پاس آئے تو ہم اس کے درد کو محسوس کر کے اس لیے وہاں سے نکالنے کی کوشش کررہے ہوتے ہیں کہ یہ ہمارے ساتھ اٹیچ ہوجائے ۔ اب یہ ناخالص پن ہے یہاں باطل ہمیں خالص نہیں رہنے دیتاہے ۔ اُمتی کا درد لے کر اس درد کو محسوس کر کے اس کو مشکل یا پریشانی سے اس لیے نکالنے کی کوشش کرنا کہ اس میں اس اُمتی کا بھلا ہوا سے ہدایت نصیب ہو یہ خالص پن ہوگا ۔ یہ خالص پن اس لیے بھی اہم ہے کہ یہ ایک ورکر کو اپنے سفر میں آگے بڑھائے گا۔ جتنا ہم امتیوں کے لیے آسانی اور فلاح کی راہ کھولیں گے اتنی ہماری راہ وسیع ہوتی جائے گی۔ اس لیے خالص ہوکر ورکنگ کرنا ایک ورکر کے لیے بے حد ضروری ہے ۔