PDA

View Full Version : تلاوت کلام پاک ، اسماءالحسنی، درود پاک یا



Admin-2
02-22-2017, 02:05 PM
:تلاوت کلام پاک ، اسماءالحسنی، درود پاک یا قصیدہ بردہ شریف سننے کا طریقہ
.
جتنے لوگ قرآنی سورة کی تلاوت ، اسماءالحسنی، درود پاک یا قصیدہ بردہ شریف سننا چاہیں ان میں سے ہر ایک تلاوت کلام پاک ، اسماءالحسنی، درود پاک یا قصیدہ بردہ شریف سننے سے پہلے گلاس میں تھوڑا سا پانی اپنے پاس رکھ لے۔

اس دوران ہر طرف سے خیال ہٹا کر صرف یہ احساس رکھنا ہوتا ہے کہ ہم اللہ کے سامنے پیش ہیں اور اللہ ہمیں دیکھ رہا ہے اور ہم اس کا پاک کلام سن رہے ہیں۔

تلاوت کلام پاک ، اسماءالحسنی، درود پاک یا قصیدہ بردہ شریف سننے کے دوران خیال رکھنا ہوتا ہے کہ جسم مکمل طور پرکلام سننے کی طرف متوجہ ہو۔

تلاوت کلام پاک ، اسماءالحسنی، درود پاک یا قصیدہ بردہ شریف سننے کے دوران نہ ہی دعا کرنی ہے۔ نہ الفاظ کو ساتھ دہرانا ہے۔ اور نہ ہی ترجمے پر غور کرنا ہے۔ صرف سننا ہے تاکہ اللہ کے کلام، اسماءالحسنی، درود پاک یا قصیدہ بردہ شریف سے نور کی لہریں ہمارے جسم اور روح کے آرپار ہو کر ہمارے اندر موجود جسمانی اور روحانی بیماریوں پر شفا کے طور پر اثر انداز ہوں۔ اور ہمارے ساتھ ساتھ ہمارے اردگرد کے ماحول پر بھی اثر انداز ہو کر ہر قسم کے شر سے نجات دلا دیں۔ جتنی توجہ اور پیارسے اللہ کا کلام سنیں گے اتنی ہی اللہ کی کرم اور محبت کی نظر ہم پر ہو گی۔

تلاوت کلام پاک ، اسماءالحسنی، درود پاک یا قصیدہ بردہ شریف ختم ہونے پر آنکھیں کھول لیں۔

اور پاس رکھا ہوا پانی آنکھیں بند کر کے 3بار دل میں پیار سے اللہ کو پکار کر پی لیں اور ہو سکے تو ذائقہ محسوس کریں۔