PDA

View Full Version : 6:ہرعاشق غلام بن سکتا ہے



Admin-2
03-05-2017, 04:15 PM
6


ہرعاشق غلام بن سکتا ہے۔ عاشق جھکتے جھکتے غلامی میں آجاتا ہے۔ البتہ غلامی کے لیے عاشق ہونا ضروری نہیں۔ غلام ہاتھ باندھ کے اشارے پر چلنے والا ہوتا ہے۔ بنادام کام کرنے کے لےے ہر لمحہ تیار ہوتا ہے۔ اور ضروری بھی نہیں کہ ہر عاشق غلام بنا دیا جائے۔ اگر وہ اپنے اندر سے غلامانہ طرز اپنائے تو ہی غلامانہ عشق کر سکے گا جو کہ عشق کا بہترین انداز ہے۔
عشق حق ہے ۔ حق سچ ہے ۔سچ کے بنا عشق نہیں اس لےے عشق میں سچے ہو جانا انتہائی ضروری ہوتا ہے۔ ہر احساس، سوچ اور عمل کے کرنے میں بھی اور معشوق کے سامنے بیان میں بھی سچا ہونا از حد ضروری ہے تب ہی عشق آگے بڑھتا ہے اور معشوق کے دل کو عاشق کے احساس ،عمل یا بات چھو سکتی ہے۔