PDA

View Full Version : 39:درد اوروجہ ِ درد



Admin-2
03-05-2017, 05:16 PM
39


کیا جب درد لگا ہوتا ہے ، تو وجہ ِ درد بھی کوئی ہوتی ہے ؟
ہاں..... درد کی کوئی نہ کوئی وجہ ہوتی ہے۔
پر ایسے ہوتا ہے کہ جب ہم درد سہتے ہوئے دیکھتے ہیں کہ وجہ ِ درد کیا ہے تو اور سچائی سے اسے پکڑتے ہیں کہ ہماری اب کے درد کی یہ وجہ ہے.....
تو وہ وجہ درد بدل جاتی ہے ۔اور وہی وجہ درد کہتی ہے کہ....
نہیں جی اب درد تو بے شک اسی وجہ سے بیدار ہو گیا ....
پر اس وجہ کی وجہ وہی..... اور ہم اس کی بتائی وجہ کی طرف جاتے اور جیسے ہی قبول کرتے کہ اوہ یہی ہے وجہ ِ درد... تو وہ وجہ پھر ہمیں کسی ایک اور وجہ ِ درد کا پتہ بتاتی کہ میں تو اس وجہ کی وجہ سے وجہ بنی ...اس لیے اب اس درد کی اصل وجہ میں نہیں....وہ وجہ ہے ۔
اور ہم اپنے اندر سے پھر بھاگے بھاگے اس وجہ تک جاتے اور ایسے ہی چلتا رہتا ...چلتا رہتا ۔ہم کسی ایک درد کے بیدار ہونے کی کسی ایک وجہ کی وجہ سے دل کو لگے ہر سچے درد کے احساس کی ہر وجہ کو بیدار کر لیتے ۔
اور درد بڑھتا جاتا اور بڑھتا جاتا۔اور ہم خود بھی حیران ہوتے کہ ابھی ایسی کوئی بات یا وجہ تو نہیں تھی پر پتہ نہیں کیوں دل درد میں ڈوبتا ہی ڈوبتا جا رہا ہے بنا وجہ کے۔
اور عاشق بچارا گھن چکر بن جاتا ایسے میں... نہ درد رکتا...نہ وجہ کوئی ایک ہوتی... درد پھیلتا جاتا پھیلتا جاتا ....بنا وجہ بھی وجہیں پکڑ تا جاتا... اور وجہ پکڑ پکڑ بھی بنا کسی بھی ایک وجہ کے درد نہیں رکتا۔
درد بنا وجہ بھی ہے ...اور درد کی وجہ بھی ہے ...درد تو کوئی ایسا لازوال احساس ہے کہ جب وجہ ڈھونڈتے تو جاتے جاتے ایک سے دوسری وجہ پکڑتے ...ازل تک کا سفر طے کر جاتا...اور درد ایسا لازوال احساس ہے کہ کبھی مکتا نہیں ہے ...
چلتے چلتے چلاﺅ تو ابد تک میں گم ہو جاتا...
درد کا تو لگتا ازل سے ابد تک عاشق کے ساتھ چولی دامن کا ساتھ ہے۔
عاشق کا بِنا وجہ درد....
عاشق کا ہر ہر وجہ سے اٹھتادرد...
وجہ وجہ کا وجہ سے ملتے ملتے...
چلتا پھیلتا درد