PDA

View Full Version : 55:عاشق قیدی ہوتا ہے.



Admin-2
03-05-2017, 05:49 PM
55


عاشق قیدی ہوتا ہے.... اپنے معشوق کا قیدی.... اپنی مرضی سے قیدی بنتا ہے۔ بظاہر آزاد ہوتے ہوئے اندر سے قید ہوتا ہے۔ اب قید شخص کیا اور کس حد تک مرضی چلا سکتا ہے.... ؟
تو پھر سوچیں.... !کہ عاشق کیا ،کیسے اور کتنی مرضی چلا سکتا ہے ۔
جو جتنا عشق کرتا ہے وہ اتنا ہی قیدی ہوتا ہے ۔اور جو جتنا قید ہوتا ہے وہ اتنا ہی اپنی مرضی نہ کر سکنے پر مجبور.......
اب اپنا اپنا جائزہ لینا اور خود ہی فیصلہ کر لینا کہ آپ کیسے اور کتنا عشق کر رہے ہیں۔ آپ کیا کیا اور کتنی اپنی مرضیاں پوری کرتے ہیں اتنی ہی آپ کے عشق میں اسے بڑھانے کی بھی گنجائش ہے۔اپنی مرضی سے اپنے اندر سے ہاتھ اٹھاتے جائیں اور اپنا عشق بڑھاتے جائیں۔ یا اپنی مرضیا ں پوری کرتے رہیں اور عشق کا لیول کم کرتے جائیں۔ یہ سب عاشق کے اپنے ہاتھ میں ہے کہ عشق بڑھانا چاہتا ہے یا نہیں۔