PDA

View Full Version : 62:لا حاصل کی جانب سفر



Admin-2
03-05-2017, 06:55 PM
62


عاشق اپنی خوشی سے چاہتیں اور مرضیا ں دل سے نکالتا ہے۔ عشق کو حاصل سے لا حاصل کی جانب سفر کہہ سکتے ہیں ۔کیونکہ عاشق اور کچھ نہیں تو کم سے کم اپنے معشوق سے وابستہ بہت کچھ حاصل کرنا چاہتا ہے ۔دیدار کی چاہ...ساتھ رہنے کی تڑپ وغیرہ ......یہ سب کچھ بے شک صرف معشوق سے ہی وابستہ ہے اور عشق کے آغاز میں یہ ہونا بھی ضروری ہے ۔پر عشق کی اعلیٰ منازل پر یہ بھی غلط ہے کیونکہ یہ سب معشوق سے وابستہ ضرور ہے پر معشوق نہیں۔ عاشق کی چاہ صرف معشوق رہے کہ وہ کیسے راضی اور خوش ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ باقی سے ہاتھ اٹھاتاجائے۔ اس لیے عشق حاصل سے لا حاصل کی جانب سفر ہے ۔جتنا لا حاصل کی جانب بڑھتے جاﺅ گے اتنے بڑے عاشق بنتے جاﺅگے۔ اور جتنے بڑے عاشق بنتے جاﺅ گے معشوق سے ویسی قربت خود بخود ملے گی۔