PDA

View Full Version : 64:عاشق میں ہر رنگ ہو ناضروری ہے



Admin-2
03-05-2017, 06:58 PM
64


عشق میں جہاں عاشق کے لیے معشوق کی اطاعت میں رہنا اور معشوق سے وابستہ ہر خواہش کو بھی معشوق کی خوشی اور رضا کے تابع کرنا ضروری ہوتا ہے۔ وہیں ایک خاص بات کا بھی خیال رکھنا ہوتا ہے کہ ان سب کو کرتے ہوئے بھی عشق مطالبہ کرتا ہے کہ عاشق میں کچھ نہ کچھ شوخی شرارت بھی ضرور ہو۔ عاشق ہر وقت صرف روتا دھوتا اور ہائے ہائے کرتا اچھا نہیں لگتا۔
عشق میں اعلیٰ منزل کی قربت کے لیے عاشق میں ہر رنگ ہو ناضروری ہوتا ہے۔ کبھی دید کی چاہ میں تڑپنا .... توکبھی ہجر کے درد کو سہتے سہتے بھی آنسوﺅں کا پلکوں کے بند توڑ کے بہتے ہی بہتے جانا .....کبھی ایسے محو جما ل ِیار ہونا کہ دنیا کیا خود سے بیگانہ ہو جانا .....اور کبھی نظر آتی ہر ہر شے میں یار کو ڈھونڈنا ....کبھی ہر اٹھتی نظر میں دید کی چا ہ.... تو کبھی بند آنکھوں کو اس لیئے نہ کھو لنا کہ’ ...کتےِ ےار بچھڑ نہ جاوے‘...... کبھی دھیمی مسکراہٹ سے دل ہی دل میں معشوق سے باتیں کرنا..... اور کبھی بنا الفاظ بولے دل کا حال دل میں سناتے دھاڑیںمار مار کے روتے ہی جانا....... کبھی شوخی اور شرارت.....اور کبھی غلامانہ طرز اور ادا سے پیار کی گستاخیاں کر جانا........ کبھی نظریں ملانے کے انتظار میں پہروں تکتے رہنا........اور کبھی ادا سے نظریں چرانا..... وغیرہ وغیرہ ۔عشق ایسے ہی سب احساسات و جذبات کا مجموعہ ہے ۔اور جیسے جیسے عشق بڑھتا جاتا ہے ویسے ویسے عاشق میں یہ احساس و جذبات اپنی نفاست اور لطافت کے ساتھ پروان چڑھتے ہیں۔ پر یہاں عاشق کو محتاط ہی رہنا ہوتا ہے کیونکہ یہ سب احساسات عاشق کے دل کی سچائی اور یقین کے ساتھ ساتھ عشق کی انتہاﺅں میں ڈوبے ہوئے ہی معشوق کے دل کو بھاتے ہیں ۔کہیں بھی اگر کسی احساس یا عمل میں ذرا سی بھی بناوٹ یا کسی کا دیکھا دیکھی کچھ شامل ہو اتوہوسکتا ہے کہ وہ معشوق کے دل کوہی نہ بھائے ۔