PDA

View Full Version : 65:بہترین عاشق بہترین اداکار



Admin-2
03-05-2017, 06:59 PM
65


بہترین عاشق بہترین اداکاربھی ہوتا ہے۔ جو جتنا بہترین اداکاری کرنا سیکھتا جا رہا ہوتا ہے اتنا ہی وہ بہترین عاشق بنتا جاتا ہے۔ عاشق کیونکہ خود غرض ہوتا ہے اسے بس اپنا عشق بچانے اور معشوق راضی رکھنے سے مطلب ہوتا ہے۔ اور اس ٹارگٹ کو حاصل کرنے کے لیے عاشق کہیں بھی کسی ماحول میں بھی خود کو ڈھال لیتا ہے۔ عاشق کی غرض صرف اس کا معشوق ہوتا ہے ۔عاشق کی زندگی کے سارے رنگ.. روشنیاں ..مزے.. دلچسپیاں صرف اس کے معشوق کے سنگ ہی ہوتی ہیں۔ اور معشوق کے سنگ یہ سب.. عاشق کے اندر.. اس کے دل کی دنیامیں.. ہر لمحہ ساتھ ساتھ چلتا ہے ۔اب اگر عاشق اپنے عشق کو بڑھاتے ہوئے معشوق کی قربت کی اعلیٰ منزل چاہتا ہے تو اس کے لیے ایک ہی وقت میں دو مختلف زندگیاں ہوتی ہیں۔ ایک باہر کی دنیا والوں کے ساتھ.... ایک اندر کی دنیا معشوق کے لیے.... پر کسی بھی عاشق کے لیے مشکل یہ ہوتی ہے کہ اگر وہ باہر کی دنیا میں خود کو معشوق کی رضا اور خوشی کے مطابق بہترین نہیں چلا سکتا اور صرف اندر کی دنیا میں جیتا ہے تو ایسے عاشق کے عشق کو اعلیٰ لیول کا عشق نہیں کہا جائے گا بے شک نہ کہ وہ صرف عاشق ہو گا بلکہ بہت اچھا عاشق ہو گا۔
یہاں جو عاشق بہترین اداکاری کر کے اپنی باہر کی دنیا میں رنگ بھرتا ہے تو اس کے اندر کی دنیا بھی بچی رہتی ہے اور اگر وہاںاداکاری سے باہر کی دنیا اور دنیاوالوں کو مطمئن نہیں کرے گا تو اس کا عشق متاثر ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ اور عاشق اپنے معشوق کے حوالے سے اتنا خود غرض ہوتا ہے کہ وہ اپنے عشق کوبچانے کے لیے باہر کی دنیا کے دیئے گئے کسی سکیچ میں بھی اپنی بہترین اداکاری سے ایسے رنگ بھر لیتا ہے کہ حقیقت کا گمان ہونے لگتا ہے۔ پر وہ حقیقت نہیں ہوتی۔ حقیقت صرف اندر کی دنیا ہے جو معشوق کے سنگ آ باد ہوتی ہے۔
آ پ نے ہر ڈرامہ یافلم میں دیکھا ہو گا کہ کسی بھی کہانی میں کسی اداکارکو کوئی بھی رول کرنے کے لیے دیں تو وہ اپنی جان لگا کر اس میں ایسے رنگ بھرتا ہے کہ دیکھنے والے کو لگتا ہے کہ سب کچھ حقیقت اور سچ ہے ۔جب کہ اس اداکارکی حقیقی زندگی کچھ اور ہوتی ہے ۔ایسے ہی عاشق کا حقیقی جیون اس کے معشوق کے ساتھ اندر کی دنیا میں ہوتا ہے۔ پر باہر کی دنیا میں اسے جہاں جہاں جو بھی رول کرنے کے لیے دے دیا جاتا ہے وہ اس میں اپنی اداکاری سے ایسے رنگ بھر دیتا ہے کہ حقیقت لگتی ہے۔
عاشق جانتا ہے کہ اس کی حقیقت اس کا معشوق ہے جو کہ ازلی حقیقت ہے۔ اس حقیقت میں نہ سکرپٹ، نہ ساتھی اداکاراور نہ ہی رول بدلتا ہے ۔عاشق ہمیشہ عاشق رہتے ہوئے ہی عشق میں قدم بہ قدم معشوق کی قربت میں آگے آگے جانے کی چاہ میں پل پل گزارتا ہے۔جب کہ باہر کی دنیا میںسکرپٹ اور رول بدلتے رہتے ہیں۔ اور عاشق نے ہر جگہ دیئے گئے سین میں اپنی بہترین ا داکاری سے رنگ بھرنے ہوتے ہیں۔ چاہے آگے چہرے کوئی بھی ہوں۔ جیسے دنیا میں بہترین اداکاری پرسلوراورگولڈمیڈ ل دیے جاتے ہیں۔ ایسے ہی عاشق کو بھی باہر کی دنیا میں معشوق کی رضا اور خوشی کے مطابق بہترین اداکاری کرتے ہوئے اندر کی دنیا کو آباد رکھنے پر انعامات اور عطاﺅں سے نوازا جاتا ہے بے شک کہ یہ اداکاری بہت مشکل ہوتی ہے۔ اور عاشق جب ہرسکیچ میں رنگ بھرتا ہے تو وہ رنگ اس کے دل اور جگر پر چھری چلا چلا کے نکلتے خون سے بھرے جاتے ہیں۔ پر عاشق کے اندر کا جنون اس سے سب کرواتا جاتا ہے ۔