PDA

View Full Version : احساس کی کرن



Admin-2
02-22-2017, 06:42 PM
احساس کی کرن

اس کتاب میں ذات پر کام، محاسبہ نفس ، پیارے آقائے دو جہانﷺ کی شان ، محبتِ اہل بیت اطہارؑ اور فضائل صحابہ کرامؓ اور محبت قران کریم سے متعلق موضوعات ہیں۔ ان موضوعات پر نہایت عام فہم انداز اور مختصر پیرائے میں قرانی آیات اور احادیث کے حوالے کے ساتھ روشنی ڈالی گئی ہے۔
یہ موضوعات کسی بھی طرح پڑھنے والوں کے لیئے نئے نہیں اور ان پر معلومات بھی باآسانی ہر جگہ پڑھنے والوں کو مہیا ہیں مگر یہاں ان موضوعات پر معلومات کے ساتھ ان کے حوالے سے احساس بیدار کرنا خصوصیت کا حامل ہے۔ ہر ایک موضوع پر کئی زاویوں سے روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس روشنی کے دل میں اترنے سے پڑھنے والوں کے اندر کے در کھلتے اور ان کے احساسات بیدار ہوتے چلے جاتے ہیں۔ ان موضوعات کے حوالے سے احساسات کو جگا کر عمل کی جانب رغبت دلانا ہی اصل مقصد بھی ہے کیونکہ احساسات کا جامد ہو نا ہی عمل کی راہ میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ بیداری احساس سے ہی عمل کی راہ آسان ہوتی ہے۔ ان کتاب میں شامل موضوعات کو پڑھ کر احساسات پر چھایا جمود ٹوٹنے لگتا ہے اور عمل کی راہ نظر آنے لگتی ہے۔