PDA

View Full Version : حق کا علم تھامے رکھنا



Admin-2
02-22-2017, 06:48 PM
حق کا علم تھامے رکھنا

پیارے آقائےﷺ دو جہاں کی خوشنودی اور رضا کے لیئے انﷺ کی پیاری امت کی بھلائی اور ہدایت کی راہ آسان کرنے کی آخری دم تک کوشش کرنااور امام عالی مقام ؑ حضرت امام حسینؑ کے حق کے علم کی سربلندی کے مشن کا حصہ بن کر اپنے حصے کا کام کرنا ورکنگ ہے۔ باطل سے لمحہ لمحہ جاری رہنے والی جنگ کا سپاہی بن کر اس کو شکست سے دو چار کرنے کی مسلسل کوشش کرنا اور یہ ازلی دشمنی نبھا کر حق والوں سے اپنی نسبت مضبوط سے مضبوط کرتے جانے کے جذبے اور عمل کا نام بھی ورکنگ ہی ہے۔
اس کتاب میں حق کے علم کی سر بلندی کے مشن کے لیئے کی جانے والی ورکنگ کے مختلف پہلوﺅں پرروشنی ڈالی گئی ہے۔ یہاں دیئے گئے ذات پر کام اور ورکنگ کے ٹپس سے مدد لے کر ایک ورکر اپنی ذات پر کام اور ورکنگ میں بہتری کی کوشش کر سکتا ہے۔ اسی طرح ورکنگ سے متعلق سوالات و جوابات بھی کتاب کا حصہ ہیں اور بہت سے زاویوں سے ورکرز کے لیئے معاون ثا بت ہو ں گے۔