PDA

View Full Version : سوال14:عشق کے جذبہ کی حفاظت کیسے کی جائے؟



Admin-2
03-05-2017, 11:08 PM
سوال14: دل میں موجود عشق کے جذبہ کی حفاظت کیسے کی جاسکتی ہے؟
جواب
عشق کونپل کی طرح ہے۔ جیسے بیج میں سے کونپل نکلے تو اس کی حفاظت کرتے ہیں۔اور حفاظت کرتے کرتے اسکو جتنا چاہیں بڑھائیں۔ یہ ہم پہ ہوتا ہے کہ کاٹ کے پھینک دیں یا جلا دیںیا بڑھالیں۔ اسی طرح عشق کا پودا ہے۔ اس کوہم گلا دیں... جلا دیں ...یہ ہم پہ ہے۔ اگر ہم اس کو بڑھاکے بڑا کرنا چاہیں تو اس کے سائے میں اور بھی لوگ آئیں گے یہ بھی ہماری مرضی ہے۔ اس ایک پودے کی آبیاری کر کے ساتھ کتنے ہی پودے اگائے جاسکتے ہیں۔ ان میںسے کچھ گل سڑ جاتے ہیں۔ اور کچھ گھنے سایہ دار درخت بن کر دوسروں کو بھی سایہ دیتے ہیں۔ ہم نے خود عشق کے پودے کی آبیاری کرنی ہوتی ہے۔عشق کا جذبہ دل میں پیدا ہوتا اور پنپتا ہے ۔اس کی حفاظت ہر لمحہ خود ہی منزل پر نظر رکھ کے معشوق کے ساتھ دل کا رابطہ جوڑ کے کی جاسکتی ہے۔