PDA

View Full Version : سوال24:معاملات درست کیوں نہیں ہوتے؟



Admin-2
03-05-2017, 11:29 PM
سوال24: اپنی مرضیوں اور چاہتوں پر کام کرنے کے باوجود ہم معاملات میں دل پھنسنے سے بچا کیوں نہیں پاتے اور معاملات درست کیوں نہیں ہوتے؟
جواب:
اپنی مرضیوں سے بھی ہم اپنی مرضی اور پسند کے مطابق ہی ہاتھ اٹھاتے ہیں
اور ان چاہتوں پر کام کرتے ہوئے ہم اپنے پچھلے گند کے لیے بھی اپنی مرضی کی وجہ بتا کر خود کو اپنے سامنے بری الزمہ قرار دے دیتے ہیں ۔اس طرح نہ تو ان چاہتوں اور مرضیوں پر بہترین طرح سے شرمندہ ہوپاتے ہیں۔ا ور نہ ہی اس سب سے پوری طرح ہاتھ اٹھاپاتے ہیں۔ اسی طرح سے معاملات کے حوالے سے بھی ہم خود کو یہ کہہ کے تسلی دے لیتے ہیںکہ عشق تو بے پرواہ ہے اور یہ معاملات تو غیر ضروری ہیں ۔اس لیے ان کا درست ہونا تو ضروری نہیں ۔جبکہ معاملات کو معشوق کی پیروی میں بہترین طرح سے سیٹ کرنے کی کوشش کرنا عشق کے سفر میں انتہائی اہم ہے۔ اور ایسا نہ کرسکنا عشق کی کمی کی علامت ہے۔ اس لیے یوں سمجھیں کہ معاملات ایک سیٹ اپ کے طور پر آپکو ملے ہیں انہیں بہترین طرح سے چلانا اور نبھانا ہی عشق کوآگے بڑھائے گا۔