PDA

View Full Version : سوال31: مسلسل خود پر نظر کیوں ضروری ہے؟



Admin-2
03-05-2017, 11:43 PM
سوال31: عشق کے سفر میں مسلسل خود پر نظر رکھنا کیوں ضروری ہے؟
جواب
عشق کے سفر میں مسلسل خود پر نظر رکھ کے آگے بڑھنا ضروری ہوتا ہے ۔کبھی ایسا ہوتا ہے کہ ہم بہت زبردست جذبے سے خود پر گہری نظر رکھ کے چل رہے ہوتے ہیں۔ معشوق کے پسند یدہ لیول کو چھونے کی اچھی کوشش جاری ہوتی ہے۔ لیکن ایسے میں ہوتا یہ ہے کہ ہم یہ سمجھ لیتے ہیں کہ اب تو ہمیشہ ایسے ہی چلے گا۔ اور پھر محنت کے بجائے ریسٹ ٹائم لینے لگتے ہیں۔ جیسے امتحان کے بعد کوئی طالبعلم چھٹی پر چلا جائے اور ریسٹ کرے ہم بھی ایسے ہی ریسٹ کرنے لگتے ہیں یعنی مطمئن ہوجاتے ہیں۔ جبکہ اصل میں تو جب ہم معشوق کی نظر میں خود کو محسوس کرتے ہوئے ذات پر کام کے سٹیپ لینے لگتے ہیں تو حقیقی کام تو تب ہی شروع ہوتا ہے۔وہاں استقامت پکڑنی ہوتی ہے۔ معشوق کی محبت بھری نگاہوں کے احساس سے پاور لے کر خود کو مضبوط کرنا ہوتاہے ۔ اور نفس دنیا اور باطل سے لڑنا ہوتا ہے تاکہ حق کی قوت اندر گہرائی میں اتر جائے۔