PDA

View Full Version : سوال32:ذات پر کام اور دردسہنے کافرق؟



Admin-2
03-05-2017, 11:45 PM
سوال32: ہم بعض دفعہ ذات پر کام کو دردسہنے کے معنی میں لیتے ہیں۔ اس فرق کو کیسے سمجھا جائے؟
جواب
دنیا کے معاملات کے حوالے سے اپنی ذات کو مارنا درد لینا نہیں ہوتا۔یہ تو ذات پر کام ہے۔ ذات کو اپنے جذبے اور شوق سے ہی مارنا ہوتا ہے۔ ان معاملات میں چیخ پکار اور دھائی ذات کی ہوتی ہے درد کی نہیں۔ درد تو صرف معشوق سے وابستہ ہوتا ہے جو دل میں بستا ہے۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ جہاں ذات مارنے کا موقع ملنے پرہم اپنی کوشش میں کمی چھوڑ دیتے ہیں تو وہ فاصلہ بڑھاتا ہے اورعاشق اور معشوق کے بیچ کا وہ فاصلہ عاشق کے لیئے درد بن سکتا ہے۔ عاشق اور معشوق کے درمیان کا فاصلہ عاشق کے دل کو درد لگاتا ہے۔ درد صرف معشوق سے وابستہ ہے باقی دنیاوی دکھ ہیں۔ جن سے عاشق بے نیاز ہوکرایک پر کھڑا ہوتا ہے۔