PDA

View Full Version : سوال33: عشق میں "ہنجو پینے"کی اہمیت ؟



Admin-2
03-05-2017, 11:46 PM
سوال33: عشق میں "ہنجو پینا"کیا اہمیت رکھتا ہے؟
جواب
ہنجو پینا اندر دل کو نرمی عطاکرنا ہے۔ اندر کو پگھلا دیتا ہے اور جتنا اندر پگھلا ہوا ہوتا ہے عاشق اتنی تیزی سے معشوق کے پسندیدہ سانچے میں ڈھلتا ہے۔ اگر اچھے طریقے سے لب سلے ہوں تو اندر بھی پھر قربت میں جانے کے لیئے معشوق کی پسند کے سانچے میں ڈھلنے کے لیے دوڑ ے گا۔ لیکن اگر لب ٹھیک سے نہ سلے ہوں یعنی سوال اور شکوہ شکایت اندر آرہا ہو تو پھر سب سے پہلے لب اچھی طرح سے سینے پر دھیان دینا چاہیے کیونکہ دل شکوہ سے خالی ہوگا تو ہی لب بھی سلیں گے اور ہنجو بھی پیے جائیں گے۔ اندر کی سختی انہی ہنجوﺅں کی وجہ سے نرمی میں بدلتی ہے۔ اور صرف ظاہر میں لب نہیں سینے۔ اندر سے ہونٹ سیئے جائیں اور اشک پیئے جائیں تو معشوق کی قربت ملے گی۔