PDA

View Full Version : سوال34: عشق میں طلب کیوں اہم ہے؟



Admin-2
03-05-2017, 11:48 PM
سوال34: عشق میں طلب کیوں اہم ہے؟
جواب
طلب ہی تو اصل ہے۔ ہمیں عطا طلب پر ہی ہوتی ہے۔ بنا طلب تو کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا۔ کیونکہ طلب رکھتے ہیں تو تڑپ بڑھتی ہے۔ جیسے جیسے طلب بڑھتی ہے تڑپ اور بڑھتی ہے جو کہ معشوق کو پسند بھی ہے۔ معشوق سے وابستہ کسی بھی خواہش یا چاہت کا رکھنا غلط نہیں۔ مگر ایسا نہ ہو کہ خواہش میں دل پھنس جائے اور معشوق کی رضا اور ان کی عطا پر یقین کمزور ہوجائے۔ یہاں اصل چیزیقین ہی ہے۔ اس لیے نظر خواہش پر نہ ٹھہر جائے۔ نظر معشوق پر رہے اور خواہشات معشوق کے تابع ہوں کہ جب وہ چاہیں اورجیسے چاہیں عطا کریں۔ ان کی مرضی کے مطابق خود کو ڈھالنا یہ عاشق کی نشانی ہے۔