PDA

View Full Version : سوال35 :عشق میں خالص پن کیوں ضروری ہے؟



Admin-2
03-05-2017, 11:49 PM
سوال35 :عشق میں خالص پن کیوں ضروری ہے؟
جواب
جب ہم خالص پن سے کوئی بھی عمل کرتے ہیں۔ یا خالص پن لانے کی بہترین کوشش کسی بھی حوالے سے کرتے ہیں تو جتنا ہم معشوق کی نظر پانے کے احساس میں خالص ہوکر عمل کریں گے اتنا ہی ہم ان کی قربت میں آگے بڑھیں گے۔ جب ہم اندر سے یقین پر کھڑے ہوتے ہیں تو معشوق کی نظر میںہونے کا احساس ہمیں بتا تا ہے کہ معشوق کوکیا عمل پسند ہے۔ معشوق کی نظر میں ہونے کے احساس ہی کی وجہ سے کوئی بھی عمل کرنے کے بعد ان کی مسکراہٹ پانے کا احساس ہوتا ہے۔ جبکہ اگر ہم گند ماررہے ہوں تو ہوتا یہ ہے کہ معشوق کی نظریں تو ہمیں تب بھی دیکھ رہی ہوتی ہیں۔ مگر ہم نظریں چرا لیتے ہیں کیونکہ ہم اپنے گند سے واقف ہوتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں کہ ہمیں معشوق کی نظر کا احساس ہی نہیں ہوا۔یہ غلط ہے کیونکہ سچ یہ ہے کہ ہم کافی سیانے ہوتے ہیں۔ ہم ندامت سے اعتراف کی بجائے اپنی آنکھیں چرالیتے ہیں۔ اور یہاں کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرکے خود کو پکڑنا نہیں چاہتے کہ ہم نے کس پوائنٹ پر کیا گند مارا۔ یہاں اچھا ہوتا ہے کہ اپنے گند کو پکڑ کر معشوق کی نظر میں خود کو محسوس کرتے ہوئے کچھ
out of the way
کریں۔ کیونکہ معشوق کی نظریں ہر لمحہ ہم پر ہیں۔ اب
ہم نے خود نظریں ملائے رکھنا ہوتا اور خود کو گند مارنے سے بچائے رکھنا ہے۔