PDA

View Full Version : سوال36: جب دوسروں پر عطا پر دل پھنسے تو؟



Admin-2
03-05-2017, 11:51 PM
سوال36: جب کبھی دوسروں پر عطا ہوجانے پر عاشق کا دل اس بات پر پھنسے تو ایسے میں وہ کیا کرے؟
جواب
عاشق نے ہمیشہ خود پر نظر رکھنی ہوتی ہے۔ کبھی یہ نہ سوچو کہ کون آگے ہے اور کون پیچھے ہے۔ ایسے میں نظر معشوق سے ہٹ جاتی ہے اور اس کا مطلب یہ ہواکہ باطل نظر منزل سے ہٹانے میں کامیاب ہوگیا۔ عاشق کے طور پر صرف معشوق پر نظر رکھو۔ وہ جب چاہیں آگے لے جائیں۔کبھی ہائے ہائے نہ مچاﺅ۔ اپنا جذبہ کوشش پر صرف کرو۔ منزل کے لیے ہائے ہائے میں بھی نہیں پھنسنا اور دوسروں کے لیول اور سفر کے مقام میں بھی نہیں پھنسناہوتا۔