PDA

View Full Version : سوال37:معشوق کے ساتھ دل کا رابطہ کمزور کیسے؟



Admin-2
03-05-2017, 11:52 PM
سوال37: عاشق کا معشوق کے ساتھ دل کا رابطہ کمزور کیسے پڑتا ہے؟
جواب
جب روح کمزور ہوتی ہے اور اندر ذات کا گند پڑا ہوتا ہے تبھی دل کا رابطہ کمزور ہوتا ہے۔ اس رابطہ کو دوبارہ سے مضبوط کرنے کے لیے وہ وجہ جڑ سے اکھاڑ کے پھینک دو جس وجہ سے روح کمزور ہوئی اور رابطہ کمزور ہوا۔ یہاں اس وجہ کو ڈھونڈ لینے کے بعد صرف رونے دھونے میں بھی تسکین نہیں لینی۔ جب ہم یہ سوچ کے مطمئن ہوجاتے ہیں کہ ہم تو معشوق کے عشق میں رو رہے ہیں تو پھر ہم عملی طور پر کوئی قدم نہیں اٹھاپاتے۔ اس لیئے جیسے ہی آپ کو وجہ ملے اس کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیئے عمل شروع کر دیں۔