PDA

View Full Version : سوال38:عاشق کے طور عمل کی کمزوری؟



Admin-2
03-05-2017, 11:53 PM
سوال38: ایسا کیوں ہوتا ہے کہ ہم سب اللہ کے بندوں کو ایک سا پیار نہیں دے پاتے کیا عاشق کے طور پر یہ عمل کی کمزوری کہلائے گی؟
جواب
ہم عام طور پر اپنی پسند کے بندوں سے اپنی چاہت اور مرضی کے مطابق ہی پیار کرتے ہیں۔ اور کبھی کبھی صرف ظاہر کاہی پیار جتاتے ہیں۔ اندر سے معشوق کی
پیروی میں پیار کا وہ کم ترین لیول بھی نہیں رکھ پاتے جو سب کے لیے ہونا چاہیے۔ یہاں بھی خود کو چیک کریں کہ اپنی مرضیوں سے بھی اپنی مرضی سے ہاتھ اٹھانے کے پوائنٹ میں تو نہیں پھنسے ہوئے۔اس پوائنٹ پر خود کو چیک کرکے سب سے کھلے دل سے پیار کرکے معشوق کی رضا کو حاصل کرنے کی کوشش کریں۔