PDA

View Full Version : سوال39: انا"کس طرح عاشق کے لیے نقصان دہ ہے؟



Admin-2
03-05-2017, 11:54 PM
سوال39: عشق میں"انا"کس طرح عاشق کے لیے نقصان دہ ہوتی ہے؟
جواب
عشق میں آنے کے خواہش مند کے اندر اپنے آپ کو مٹا دینے کا جذبہ ہو۔ ذات کو مٹا کے معشوق کے قدموں میں پیش کرنے کی تڑپ ہو۔ عشق میں انا تو بالکل زہر ہے۔ ایسا زہر جو ذات مرنے نہیں دیتا۔ اور ذات نہیں مرتی تو قربت کا سفرآگے نہیں بڑھتا۔انا ذات کو اتنا بڑھا چڑھا کے پیش کرتی ہے کہ معشوق اور عاشق کے درمیان دیوار یں کھڑی ہو جاتی ہیں۔ معشوق اور عاشق کے درمیان دیواریں نہیں ہونی چاہیئں مگر انا کا ہر وار ہونے پر ہم یہ دیواریں خود اونچی کرتے جارہے ہوتے ہیں۔اس لیے یہاں سب دیواریں گرانی ہیں۔ چاہتوں کو معشوق کے تابع کرنا ہے۔ کیونکہ جب جب اَڑتے ہیں تب ذات ہوتی ہے انا ہوتی ہے ۔ہم سمجھتے ہیں جو ہم چاہ رہے ہیں صرف وہ بہتر ین ہے۔ جبکہ اصل میں اپنی چاہتوں کو معشوق کے تابع کرنا ہوتا ہے۔یقین اپنی ذات کی بجائے اپنے معشوق پر ہونا چاہیئے۔ وہ جیسے اور جو کریں گے وہی بہترین ہے۔اگر انا اسی طرح موجود رہے تو عاشق اور معشوق کا فاصلہ بڑھتا رہتا ہے اور عشق کا سفر متاثرہوتا ہے۔