PDA

View Full Version : سوال41:یقین کم ہو جانے کی وجہ کیا ہے؟



Admin-2
03-05-2017, 11:57 PM
سوال41: ایک عاشق کا دوسرے عاشق پر نظر جانا اور پھنسنا اور پھر یقین کم ہو جانے کی وجہ کیا ہے؟
جواب
عاشق کا یہ یقین ہوتا ہے کہ جیسا اس کا اپنے معشوق کے ساتھ رشتہ ہے ویسا کسی کا نہیں۔ جو اس کی جگہ ہے کسی کی نہیں۔ کیونکہ اصل بات تو اندر کے رابطے اور یقین کی ہے کہ عاشق دنیا کے جس بھی کونے میں چلا جائے معشوق کے پیار کی پاور اس کے ساتھ ہے۔ معشوق کی طر ف سے دل پر پیار اتارا جاتا ہے۔ اسی پیار پر یقین رکھ کے عاشق نے خود کو پیش کرتے جانا ہوتا ہے۔ اگر عاشق کی نظر دوسرے عاشق پر گئی اور اس کا دل پھنسا تو اس کا مطلب ہے کہ اس کا اپنے عشق پر ہی یقین کمزور ہے۔ اس یقین کا کم ہونا ہی اسے دوسروں پر نظرکرواتا ہے اسی وجہ سے اس کا دل پھنستا ہے۔ اس لیئے نظر خود پر رکھنا ہی بہترین حکمتِ عملی ہے۔