PDA

View Full Version : سوال44:عشق میں ڈوب جانے سے کیا مراد ہے ؟



Admin-2
03-06-2017, 12:07 AM
سوال44:
عشق میں ڈوب جانے سے کیا مراد ہے
جواب
عشق میں ڈوب جانے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ عاشق ہوش و حواس سے بیگانہ ہوجائے۔ عاشق نے اپنے من میں ڈوبنا ہوتا ہے۔ اپنے اندر غوطہ لگانا ہوتا ہے۔ جتنا اندر گہرا غوطہ لگتا ہے اتنے ہی پردے اٹھتے جاتے ہیں اور اپنے من میں ڈوبتے چلے جاتے ہیں۔ عشق میں ڈوبنا ایسے بھی ہے کہ جتنا ہم ذات سے آزاد ہوکر لطیف ہوتے جاتے ہیں تو ہمیںمعشوق کے سوا اور کچھ محسوس نہیں ہوتا ۔ یہاں صرف ظاہر کا ہوش گنوا کے جھومنا اور مست ہونا عشق میں ڈوبنا نہیں ہے۔ ایسے تو کئی لوگ جھوم رہے ہوتے ہیں مگر ضروری نہیں کہ وہ عشق میں ڈوبے ہوں ۔ اصل میں تو روح نے عشق میں ڈوبنا ہوتا ہے ۔ اور جب روح مست ہوکے ڈوبے گی تو ظاہر میں بھی جھوم جاﺅ گے۔ اور روح تب ڈوبتی ہے جب ذات کا بوجھ اترنا شروع ہوتا ہے۔ جب ہم کنارے پر کھڑے ہوتے ہیں تو ذات کا سامان ساتھ ہوتا ہے جیسے جیسے وہ اترتا جاتا ہے۔ ہمارا ڈوبنے کا سفر شروع ہو جاتا ہے۔ جیسے غوطہ خور سمندر میں اترے تو سامان ساتھ لے کے نہیں جاتا۔ ایسے یہاں عاشق نے خود کوذات سے آزاد کرانا ہوتا ہے۔ ذات فالتو سامان کی طرح ہے اور جب وہ اترے گا توہی عشق سمندر میں اتر کر ڈوبنے کا سفر شروع ہوگا۔ اور ڈوبنے کی کوئی انتہا نہیں ہے۔ کوئی کنارہ نہیں ہے۔