PDA

View Full Version : سوال45: یقین اور عمل آپس میں جڑے ہیں؟



Admin-2
03-06-2017, 12:09 AM
سوال45: عشق میں یقین اور عمل کیوں آپس میں جڑے ہوتے ہیں؟
جواب
عشق میں معشوق پر یقین کے ساتھ معشوق کے ساتھ کا احساس خود کرنا پڑتا ہے ورنہ رزلٹ نہیں ملتا۔ کیونکہ احساس مضبوط ہوگا تو عمل کی ترغیب پیدا ہوگی اور عاشق نے عشق میں ہر پل عمل خود کرنا ہوتا ہے اور یقین معشوق پہ رکھنا ہوتا ہے۔ ان دو پروں پر سوار ہوکے عشق کا سفر ہوتا ہے۔ ان میں سے جو پر کمزور ہوا توازن برقرار نہیں رہے گااور روح کو پرواز نہیں ملے گی۔ کیونکہ ذات پر کام نہ ہوا یعنی عمل میں کمزوری ہوئی تو روح لطیف نہیں ہوگی اور اسے اڑان نہیں ملے گی۔