PDA

View Full Version : give/takeسوال47:عشق میں



Admin-2
03-06-2017, 12:12 AM
سوال47
عشق میں
give/take
سے کیا مراد ہے؟
جواب:
ہم دنیاوی پیار میں
give/take
کرتے ہیں اور شکوے بھی کرتے ہیں اور پھر اس شکوے سے
نکلتے ہیں۔لیکن عشق میں
give/take
مختلف انداز سے ہوتا ہے جو احساس کرنے پر ہی
محسوس ہوتا ہے۔ہم یہاں عشق میں معشوق کے لیے اتنا دے نہیں رہے ہوتے جتنا کہ دینے کا حق ہوتا ہے۔ ہم ذات بچا بچا کر بس تھوڑا تھوڑا ہی دیتے یعنی اپنا آپ پیش کرتے ہیںیعنی خود کو مکمل پیش نہیں کرتے۔اور ساتھ ہی توقع رکھتے ہیں کہ وہ ہمیں پیار اور عطا ویسا نہیں دے رہے جیسا ہم چاہتے ہیں۔ جبکہ سچ یہ ہے کہ معشوق کی طرف سے تو ہر پل ہمیں بے حد عطائیں ہر لمحہ ہورہی ہوتی ہیں۔ ہم ہر لمحہ ان کا پیار لے رہے ہوتے ہیں۔ پر اس پیار کا جو بھی روپ ہوتا ہے وہ ان کی رضا کے مطابق لینا ہوتا ہے۔ہم ظاہر کی توقعات پر شکوے کرتے رہتے ہیں۔ہم اپنی مرضی سے لینا چاہتے ہیں۔پر وہ قربت دینے کے لیئے اپنی رضا سے عطا کرتے ہیں جو ہماری کوشش سے بے حد زیادہ ہوتا ہے۔ایک عاشق کے طور پر ہمیشہ اپنا آپ پیش کرنا اور راضی بہ رضا رہنا ہوتا ہے۔