PDA

View Full Version : سوال48:اپنا اچھا امیج برقرار رکھنا؟



Admin-2
03-06-2017, 12:14 AM
سوال48: کیا عاشق کا اپنا اچھا امیج برقرار رکھنے کے لیے لوگوں کے درمیان اچھا بنا رہنا عشق پراثر انداز ہوتا ہے؟
جواب
ہم اپنا امیج برقرار رکھنے کے لیے اور لوگوں کے درمیان اچھا اچھا بنے رہنے کے لیے سچ نہیں بولتے۔ گند مارتے ہیں۔مروت میں رہ کے گند مارنے سے بہتر ہے کہ صاف منع کرکے برے بن جاﺅ۔ یہ شخصیت کا دہرا پن بھی ہے اور منافقت بھی ہے کہ ہر ایک کے سامنے اچھے بن کر ہم اپنے دل میں چڑ چڑ مچائے رکھتے ہیں۔ اور پھر اگر اچھے بن بھی رہے ہوں تو کیونکہ اس اچھے پن کو معشوق کی عطانہیں سمجھا ہوتا اس لیے دل کی حالت خراب ہوتی ہے۔ جو معشوق کے قرب کی بجائے دوری کا سبب بن جاتی ہے۔ اور ایسا اچھا پن بے فائدہ ہی ہوتا ہے۔ کم از کم ایسے اچھے پن سے عشق کے حوالے سے کچھ کمایا نہیں جاسکتا ہاں دنیا کی واہ واہ سمیٹی جا سکتی ہے۔ اس سے معشوق کی رضا حاصل نہ ہو گی کیونکہ معشوق کے لیے کسی بھی عمل میں دل کی حالت کا بہترین ہونا ہی دل کو معشوق سے رابطہ میں رکھتا ہے۔ اور ان کی رضا کے حصول کا باعث بنتا ہے