PDA

View Full Version : سوال50:مظلومیت کے نقصان کیا ہوتے ہیں؟



Admin-2
03-06-2017, 12:18 AM
سوال50: عشق کے سفر میں مظلومیت کے نقصان کیا کیا ہوتے ہیں؟
جواب
مظلومیت مایوسی میں لے جاتی ہے۔معشوق سے دور کرتی ہے ۔دوسروں کو ہماری نظر میں ظالم بنا دیتی ہے۔نظر معشوق سے ہٹا کر دوسروں پر لگا دیتی ہے۔تو کل کی کمی کرتی ہے۔نظر ہماری غلطی پر نہیں جانے دیتی۔دل کا رابطہ معشوق سے کمزور کردیتی ہے۔ناشکری کا شکار کرتی ہے۔معشوق کی پسند کے عمل کرنے سے محروم کردیتی ہے۔مزید کئی گند مارنے کی وجہ بن جاتی ہے۔معشوق کی نظر کے حصار کو قائم رہنے نہیں دیتی۔معشوق پر یقین کے لیول کو کم کرتی ہے۔سفر کے دوران آگے جانے کی بجائے ہمیں پیچھے لے جاتی ہے۔ذات پر کام اور ورکنگ روک دیتی ہے۔منزل سے نظر ہٹا دیتی ہے۔سفر کی اہمیت کم کردیتی ہے۔عطا کی لاج نبھانے سے محروم کردیتی ہے۔معشوق کے پیار پر شک میں مبتلا کرتی ہے۔معشوق سے شکوہ کرنے پر مجبور کرتی ہے۔تڑپ کم کر دیتی ہے۔ذات کے چکر میں پھنسا دیتی ہے۔دل میں تنگی لاتی ہے۔دنیا کے جال میں پھنسا دیتی ہے۔خواہش کے چنگل میں اڑا دیتی ہے۔راضی بہ رضا رہنے نہیں دیتی۔حق کے سفر میں رکاوٹ ڈالتی ہے۔