PDA

View Full Version : سوال 53: اگرمعاملہ آزمائش نہ لگےتو اس کی وجہ؟



Admin-2
03-06-2017, 09:34 AM
سوال 53: اگر کبھی عاشق کو اپنا کسی بھی طرح کا معاملہ آزمائش نہ لگے یعنی ٹیسٹ گزرجانے کے بعد احسا س ہو کہ یہ تو ٹیسٹ تھا تو اس کی وجہ کیا ہوسکتی ہے؟
جواب
ٹیسٹ کا پتہ نہ لگنے کا مطلب یہ ہے کہ ہماری ایک عاشق کے طور پر خود پر گہری نظر نہیں رہی ہے۔ عاشق حق کا راہی اگر ہر لمحہ مرکز سے جڑا رہے اور خود پر گہری نظر رکھے تو ہی وہ سفر کو جاری رکھ سکتا ہے۔ کیوںکہ ہم ہر لمحہ بہت سے معاملات سے گذرتے ہیں۔ اور معاملات میں عشق کا احساس کھودینے کی وجہ سے ہم عاشق کے طور پر کسی قسم کا کوئی سٹیپ نہیں لے پاتے اور اگر ہمیں بعد میںاس بات کا احساس بھی ہوجائے تو مایوس اور ڈاﺅن ہونے لگتے ہیں۔ اس مایوسی کی بجائے عاشق کے طور پر ہر لمحہ ہر معاملے میں ہم نے ویسے ہی قدم اٹھانا ہوتے ہیں جیسے کہ معشوق کی خوشی ہو۔