PDA

View Full Version : سوال54:باہوش رہ کےسفرجاری رکھنا کیوں ضروری 



Admin-2
03-06-2017, 09:35 AM
سوال54: عشق میں باہوش رہ کے سفر کو جاری رکھنا عاشق کے لیے کیوں ضروری ہے؟
جواب
عشق میں بہت سے رنگ عاشق پر آتے ہیں۔ کبھی مستی، کبھی درد ،کبھی ہجر، کبھی پیار یہ سب رنگ وقت کے وقت آتے ہیں ۔ان کا طاری رکھنا ٹھیک نہیں کیونکہ عشق میں جمود آجائے تو سفر آگے نہیں بڑھتا۔ عاشق میں ہر رنگ ہو مگر وہ باہوش عاشق ہو۔اور اسے ہر لمحہ یہ احساس ہو کہ معشوق کی اس وقت، اس لمحے، اس معاملے میں رضا کیا ہوگی۔ معشوق کی رضا اور خوشی کے لیئے عاشق ہر لمحے ہوش میں رہ کر ان کی پسند اور چاہ کے مطابق عمل کرنے کی کوشش کرے اور جس سانچے میں ڈھالا جائے تو وہ ڈھل جائے۔ یہی عاشق کا ہوش میں رہ کے عشق کے سفر میں آگے بڑھنا ہے۔
حق کی راہ پر عشق میں آگے بڑھتے ہیں تو عاشق جذب ہونا چاہتا ہے ۔ اسے مدہوشی اور مستی میں سرور ملتا ہے۔ لیکن یہاں بھی خیال رہے کہ ہم نے دماغ یا عقل کو بند نہیں کرنا کیونکہ ہم عاشق ورکر ہیں۔ یہاںہم نے ہر طرح سے معشوق کی خوشی کے لیئے ہر مقام پرمستی کو اندر جذب کرکے مشن پر نظر رکھنا ہے اور باہوش رہ کے کام کرنا ہے۔ مستی میں کبھی کبھار خود سے نظر بھی ہٹ جاتی ہے اور کام بھی متاثر ہوتا ہے اور نتیجہ کے طور پر سفر بھی خراب ہوتا ہے اس لیئے ہمیں اپنے اپنے معشوق کی پیروی کے احساس میں انہی کی رضا کے لیئے ہی با ہوش و حواس عشق کا سفر کرنا ہے۔