PDA

View Full Version : سوال55:آؤٹ آف داوےکرنے کے بعدتسکین کا احساس



Admin-2
03-06-2017, 09:40 AM
سوال55
اگر کبھی کچھ
out of the way
کرنے کے بعد اندر تسکین کا یا اطمینان کا احساس آئے تو
کیا وہ ٹھیک ہوتا ہے؟
آآجواب
کبھی یہ مت سوچنا کہ میں بڑا عاشق ہوں۔ ایسا سوچو گے تو وہیں رہ جاﺅ گے۔ آگے نہیں بڑھ سکو گے۔ اگر کسی پوائنٹ پر آپ نے بہترین طور پر خود کو پیش کیا اور کچھ ایسا کرنے پر آپ کو
out of the way
کرنے کی پا ور ملی اور آپ وہ کرگئے تو اس کی خوشی منانے پر بھی جو وقت لگنا تھا اس کو اس سے اچھا کرنے کی کوشش میں لگا دو۔ کیونکہ کئی بار ہم مطمئن ہو کے بیٹھ جاتے ہیں اور یہ چیز ہمیں بہت پیچھے لے جاتی ہے ۔عاشق کو تو ہر لمحہ آگے سے آگے کی تڑپ اور جستجو رہنی چاہیے۔ اور ہمارا جذبہ معشوق کے لیے مستقل نہیں ہونا چاہیے بلکہ ہر پل بڑھنا چاہیئے۔ عشق میں آنے کے بعد ہمیں مسلسل اپنا آپ دیتے جانا ہوتا ہے۔ اور کرتے رہنا ہوتا ہے ۔ عشق تو دیتے چلے جانے کا نام ہے۔ چاہے چاہت ہو یا مرضی خود کو خود ہی مارنا ہے۔ جہاں ذات آئے اسے بس ایک کی چاہ میں مارتے جاﺅ۔