PDA

View Full Version : سوال58: غلطی تسلیم کیوں نہیں کرتے؟



Admin-2
03-06-2017, 09:47 AM
سوال58: جب ہمیں ہماری غلطی کی نشاندہی کی جاتی ہے تو وہ غلطی اپنے اندر موجود ہونے کے باوجود تسلیم کیوں نہیں کرتے؟
جواب
جب خود کو اہم سمجھتے ہیں اور یہ مانتے ہیں کہ میں کچھ ہوں تو ہم ڈاﺅن ہوجاتے ہیں۔ اور اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ یہ قبول کرنا مشکل ہوتا ہے کہ ہماری حقیقت یہ ہے ۔ اور جب اس کے بارے میں کوئی دوسرا بات کرے تو ہمیں اعتراض ہوتا ہے کہ ایسا کیوں کہا گیا کہ ہم میں کوئی خامی ہے۔ یہاں اندر انا کا اٹھنا ہمیں قبول نہیں کرنے دیتا کہ میں غلط ہوں اور اسی کی وجہ سے ہم اپنی غلطی بھی تسلیم نہیں کر پاتے اور جو کوئی ہمیں غلطی بتائے اس کو بھی مزاحمت کر کے ہم اپنی ہی اصلاح کی راہ بند کردیتے ہیں۔ اور باطل ہمیں مطمئن بھی رکھتا ہے کہ ہم درست ہیں یہاں غلطی تسلیم کرکے خود کو باطل کی چال سے نکالنا ہوتا ہے۔