PDA

View Full Version : سوال61:کیاخواہشوں کوتابع کرنا ہوتاہے؟



Admin-2
03-06-2017, 09:50 AM
سوال61: معشوق سے وابستہ خواہشوں کو عاشق نے معشوق کے تابع کرنا ہوتا ہے۔ ایسے میں درد لگے تو کیا احساس رکھنا چاہے؟
جواب
جب اپنے معشوق کے لیے اندر یہ تڑپ ہوکہ”سہہ لوں گا تیری خاطر“...تو پھر ہر معاملہ صرف اور صرف معشوق کی طرف سے درد بڑھانے کا سبب لگے گا ۔جس کو معشوق کی پیروی میں سہہ جانا معشوق کا قرب دے گا۔یہی قرب عاشق کی منزل ہے۔ اپنے ایک کے لیے سہہ جانا سے مرادخود کو ایک کے سامنے پیش کرنا ہے ۔ اپنی کسی خواہش یاچاہت سے اس پل میں ہاتھ اٹھانا جب وہ شدت میں ہو اور اسے معشوق کی رضا کے تابع کردینا درد دیتا ہے۔ جو خواہش اور چاہت بھی معشو ق سے زیادہ دھیان میں آرہی ہے بار بار دھیان بھٹکا رہی ہے اسے تابع کر دینا ضروری ہے۔اس کی مثال ایسے لیں کہ معشوق کے دیدار کی خواہش میںشدت ہوتو اس چاہت سے ہاتھ اٹھا دو۔ لیکن اس کو ختم نہیں کرنا چاہےے۔ اور اسے تابع ایسے کرنا ہے کہ اندر یقین ہو کہ معشوق جب چاہیں گے دیدار کروا دیں گے۔ اور ایسے بھی ضد نہیں کرنی کہ بس اب تو دیدار نہیںکروں گا ۔چاہت کو ضد نہیں بنانا بلکہ صرف تابع کرنا ہے کہ جب اور جیسے اور جتنا چاہیں گے ویسے ہی عطاکردیں گے۔