PDA

View Full Version : سوال62:روح کی پرواز کیسے ملتی ہے؟



Admin-2
03-06-2017, 09:52 AM
سوال62: عشق میں روح کی پرواز کیسے ملتی ہے؟
جواب
عشق میں روح کی پرواز ذات کے بوجھ سے آزادی کی صور ت میں ممکن ہوتی ہے۔ عاشق جتنا اپنے اندر کی صفائی کرتاہے روح ہلکی پھلکی اور لطیف ہوتی جاتی ہے۔ جہاں جہاں ہم اپنی مرضی کرتے ہیں وہاں وہاں ذات ہوتی ہے جو روح کو بوجھل کرتی ہے۔ اور جہاں عاشق اپنے معشوق کی خوشی اور رضا کی خاطر کوئی عمل کرتا ہے اور یہ عمل اسکی روح کو بوجھ سے آزاد کرتا ہے۔اسی سے روح کو پرواز ملتی ہے۔